بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیجنڈز بھی محمد رضوان کی حکمتِ عملی سے متاثر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو محمد رضوان کی ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل بیٹ پکڑے محمد رضوان ہوا میں شاٹس کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

اس پریکٹس کے دوران رضوان نے جس جس انداز سے شاٹس کھیلے بالکل اسی انداز سے بھارتی بولروں کی گیندوں کو پویلین سے باہر پھینکا، آئی سی سی نے کیپشن میں لکھا کہ خواب دیکھنے سے تصور کرنے اور پھر اس کی تعبیر پانے تک۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت پر مشہورِ زمانہ ’فنٹاسٹک ٹی‘ کی بھی یاد تازہ کردی۔

آئی سی سی کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے یہاں تک کہ لیجنڈری کرکٹرز بھی اس ویڈیو پر ردعمل دے رہے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی آرنلڈ رسل نے کہا کہ اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔

پاکستان سُپر لیگ  میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شرفین ردرفورڈ نے کہا کہ پریکٹس ہی انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے۔

کمنٹیٹر الن ولکنز نے کہا کہ محمد رضوان کا اپنے ہدف پر پورا اترنا متاثر کُن ہے۔

بھارت کی سابق ویمن کرکٹر نے بھی کہا کہ یہ تو واقعی شاندار ہے۔

دیگر کرکٹرز نے بھی آئی سی سی کی ویڈیو پر ردعمل دیا۔

خیال رہے کہ انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ پہلی وکٹ پر 152رنز بناکر بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین بار 150 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی ہیں، تینوں میں ان دونوں کے نام ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.