لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ہلاک ہوگئے، کشتیوں میں سوار تارکین وطن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، شام اور تیونس سے بتایا جارہا ہے۔
لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے 57 تارکین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے 1 بچے سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
حادثے کا شکار کشتیوں کے 4 مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے۔
بچ جانے والے افراد کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں 80 افراد موجود تھے اور یہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرۂ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
Comments are closed.