اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

لیاقت آباد میں راشن تقسیم کرنے کے معاملے پر ترجمان گورنر کا مؤقف

لیاقت آباد میں راشن تقسیم کرنے کے معاملے پر ترجمان گورنر سندھ کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

ترجمان گورنر سندھ نے کہا ہے کہ آج لیاقت آباد میں طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کی تقسیم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا، نہ ہی راشن بیگز کے کارڈز تقسیم کیے گئے تھے۔

پولیس نے مذاکرات کے بعد خواتین کو لیاقت آباد ڈاکخانہ کی سڑک سے ہٹا دیا، جس کے بعد مظاہرہ ختم کیا گیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

اپنے بیان میں ترجمان گورنر سندھ نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ راشن کے حصول کےلیے صرف متعلقہ کیمپ یا گورنر ہاﺅس میں رجسٹریشن کروائیں۔

ترجمان گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر پر کیمپ لگایا گیا تھا، رجسٹرڈ افراد میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد میں مفت راشن ملنے کے اعلان پر سیکڑوں خواتین پہنچ گئی تھیں، جس کی وجہ سے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔

خواتین صبح سے راشن دینے کا اعلان کرنے والی نجی تنظیم کی گاڑی کی منتظر رہیں۔ نجی تنظیم کے عملے کے نہ پہنچنے پر خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.