اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

لیاری میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث شوٹر سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ رینجرز کے اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور واردات کے شوٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حساس ادارے نے تیکنیکی مہارت سے دو ملزمان کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رئیس گوٹھ سے حراست میں لیا جن سے تفتیش کے بعد مرکزی ملزم کا سراغ لگایا گیا اور پھر بلوچستان کے شہر آواران میں کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ سے فائرنگ کرکے اہلکار کو نشانہ بنایا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزمان میں سے ایک آواران جبکہ دیگر دونوں کراچی کے رہائشی ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ لانس نائیک دلشاد کو لیاری کے علاقے بہار کالونی میں الفلاح روڈ پر 7 اگست کو رینجرز کی چوکی پر فائرنگ سے شہید کیا گیا تھا جس کے بعد  ملزمان کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.