لیاری میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم جمیل احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سے اس کے زیرِ تعمیر مکان کے سلسلے میں بھتہ مانگا تھا۔
رینجرز کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں ملزم نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سعید آباد میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.