لیاری کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والا قاری محمد واثق ولد فضل حق ضمانت پر رہا ہو گیا۔
جوڈیشل مسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے لیاری کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والے ملزم قاری واثق کو پیش کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔
دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے 30 اپریل تک کیس کا چالان جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا تھا۔
یاد رہے کہ بچے پر تشدد کا واقعہ تھانہ بغدادی کی حدود میں ایک مدرسے میں پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.