اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، لگ رہا ہے کہ امپائر نیوٹرل ہوگئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے امپائر کس کے ساتھ ہیں؟ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ لگ رہا ہے کہ امپائر نیوٹرل ہوگئے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں امپائر کی سپورٹ نہیں چاہیے، بس امپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن قیادت کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ ہے بھی تو اس کا مجھے علم نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے انفرادی طور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے تو ادارے اس کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گرانے پر متفق ہے، اس کے بعد نئی حکومت کیسی ہوگی؟ اس پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، فوکس اس پر ہے کہ بہار آئے یا نہ آئے، بس خزاں چلی جائے۔
اس سے قبل پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ 3 دن اہم ہیں ہوسکتا ہے 48 گھنٹوں میں خوشخبری سامنے آجائے۔
Comments are closed.