بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لگژری گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے 1600 سی سی یا اس سے زائد طاقت کے انجن کی حامل گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاحب حیثیت طبقے پر ٹیکس بوجھ منتقل کرنے کی ہماری اس پالیسی کے تسلسل میں 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت کا 2 فیصد شرح ایڈوانس ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح کو موجودہ 100 فیصد سے بڑھا کر 200 فیصد کیا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.