بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لگتا ہے بلدیاتی کے بجائے عام انتخابات ہو جائینگے: خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ بیساکھیوں والی حکومت سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ 15، 20 روز میں اس حوالے سے صورتِ حال واضح ہو جائے گی، ہمارے قائد صرف نواز شریف ہیں، ہم سب انہی کے ورکر ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کا نعرہ تھا جب کرپشن ہوتی ہے تو مہنگائی ہوتی ہے، یہ کس کی کرپشن ہے کیا لوگ چانداورمریخ پر بیٹھ کرکرپشن کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا نعرہ ہے کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘ جس پر عمل ہو گا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال عوام پر جو گزری ہے وہی بیان کر سکتے ہیں، اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.