متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی بارش پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے لے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فوٹوگرافر آج چھٹی پر ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ شہر قائد میں وہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں، جن کا اس شہر اور اس کے شہریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کی سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جبکہ ہر جگہ کچرے کے انبار پڑے ہیں کوئی اُٹھانے والا نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان سڑکوں پر نکل کر عوام کی مدد کریں۔
Comments are closed.