سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ لگتا نہیں ہے جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں جمہوریت کے مستقبل کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب سے ن لیگ کے محمد زبیر، پیپلز پارٹی کے تاج حیدر اور نیشنل پارٹی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے خطاب کیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ جیسے جمہوریت چلتی آئی ہے لگتا نہیں مستقبل روشن ہے، 2013ء کے بعد جمہوریت پر بم باری کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر جمہوری قوتوں نے 2 سیاسی جماعتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پی ٹی آئی بنائی۔
تاج حیدر کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد میں عوام کا سیاسی شعور بلند ہوا ہے۔
عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کو منظم کریں ورنہ شکوے ختم نہیں ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں انقلاب کا مطالبہ ان سیاسی جماعتوں سے کیا جارہا ہے جو انقلابی نہیں۔
Comments are closed.