قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ لگتا نہیں جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 4 بولرز کھیلیں۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کراچی ٹیسٹ کی طرح ہی لگ رہی ہے یہاں کی کنڈیشنزبادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں اس لیے کنڈیشنز کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں لگ نہیں رہا کہ چار فاسٹ بولرز کھیلیں تاہم کنڈیشنز دیکھ کر حتمی فیصلہ کل کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کوآسان نہیں لے سکتے وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں، آگت بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ٹیسٹ جیتیں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم کا مورال بلند ہے فواد اور اظہر کی پارٹنرشپ نے ثابت کیا کہ تجربہ کار ہیں اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار پلیئرز کی موجودگی سے سیکھنا چاہیے۔
اپنی پرفارمنس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سخت محنت کی ہے اور مشکل حالات میں کھیلنا سیکھا ہےمیں مشکل وقت کے لیے خود کو تیار کیا ہے۔
The post ‘لگتا نہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں 4 بولرز کھیلیں’ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.