پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

لکی مروت میں قتل کیے گئے کرنل (ر) مقرب خان کی نماز جنازہ ادا

لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کی نماز جنازہ خوئیدا خیل میں ادا کی گئی۔

 مرحوم کی میت اسلام آباد منتقل کی جائے گی، جہاں ان کی تدفین ہوگی۔

کرنل مقرب خان شہید پاک آرمی ایوی ایشن سے ریٹائر ہوئے تھے، مرحوم نے آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو میں کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے۔

ان کے ایک بیٹے بھی پاک آرمی میں حاضر سروس میجر ہیں۔

 کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کو گزشتہ روز ان کے حجرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.