بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

لکی مروت میں اسکول جانے والی بچیوں پر فائرنگ، 2 زخمی

لکی مروت میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچیوں کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے دولت خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اسکول جاتی ہوئی 2 بچیاں زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہناہے کہ زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.