محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس کی لکی مروت میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد نعمان لیفٹیننٹ کرنل(ر) مقرب خان کے قتل اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد انور دستی بم حملوں، بھتہ خوری اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
Comments are closed.