سوشل میڈیا پر اس وقت دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اُس کی دوست بکری بھی اُسے اسکول چھوڑنے کے لیے بچی کے پیچھے پیچھے جا رہی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ پیار کی زبان ہر انسان اور جانور سمجھتا ہے، پیار اور خلوص سے خونخوار جانور بھی دوست بن جاتے ہیں جبکہ کچھ معصوم جانور پیار اور توجہ ملنے پر فوراً مانوس ہو جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مثال اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی اسکول کی یونیفارم پہنے بیگ اٹھائے بھاگتے دوڑتے، مشکل رستوں سے گزرتے ہوئے اسکول جا رہی ہے اور اُس کی دوست بکری بھی اُس کے پیچھے پیچھے اپنی دوست کو اسکول چھوڑنے جا رہی ہے۔
اس مختصر سی 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری کو بھی اسکول کے رستے بالکل ایسے یاد ہیں جیسے کہ روزانہ اسکول جانے والی بچی کو۔
Comments are closed.