چین میں ایک شہری گرل فرینڈ کو منانے کیلئے اس کے دفتر کے باہر 21 گھنٹے گھٹنوں کے بل کھڑا رہا۔
چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہری دازو کے علاقے میں ایک عمارت کے باہر 28 مارچ کی دوپہر 1 بجے سے 29 مارچ کی صبح 10 بجے تک موجود تھا۔
اس دوران ٹھنڈے موسم کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہو رہی تھی لیکن غم کا مارا لڑکا گرل فرینڈ کو منانے کیلئے گلاب کا گلدستہ ہاتھ میں لیے گھٹنے بل بیٹھا رہا۔
قریب موجود دیگر افراد نے اسے باز رکھنے کی کوشش کی اور کہا کہ تمہاری گرل فرینڈ کو اتنی بھی پروا نہیں کہ ایک بار تم سے مل لے اور تم یہاں اس حالت میں بیٹھے ہو۔
اس عجیب و غریب معاملے پر اتنے افراد اکٹھے ہوگئے کہ پولیس کو آنا پڑا اور انہوں نے لڑکے کو وہاں سے جانے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی۔
لڑکے نے کہا کہ اگر یہاں گھٹنوں کے بل بیٹھنا غیر قانونی نہیں ہے تو اسے نہ ہٹایا جائے، اسے اکیلا چھوڑ دیا جائے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکے کی گرل فرینڈ اسے چند روز قبل چھوڑ گئی تھی، اور اب یہ معافی مانگ رہا ہے۔
لیکن بےچارا لڑکا 29 مارچ کو صبح 10 بجے مایوس ہوکر واپس چلا گیا، اس نے کہا کہ وہ مزید ٹھنڈ برداشت نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.