دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ای الیون میں لڑکا، لڑکی پر تشدد کے کیس میں ملزم حافظ عطا الرحمان کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لڑکا، لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔
ملزم عمر بلال، فرحان شاہین، ریحان حسین کے بعد حافظ عطا الرحمان کے وکیل نے بھی اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے۔
ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ویڈیو میں کہیں بھی ملزم حافظ عطا الرحمان نظر نہیں آرہا ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ مقدمہ درج ہوا ہے لیکن اس کا کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو کس نے وائرل کی؟ پولیس بھی فی الحال لاعلم ہے۔
ملزم عطا الرحمان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی، اب کیس میں مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کے 2 وکلاء کل حتمی دلائل دیں گے۔
اس سے قبل گزشتہ دو دونوں کے دوران عمر بلال، فرحان شاہین، ریحان حسین کے وکلاء نے حتمی دلائل دیے تھے۔
Comments are closed.