پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن کی طرف نہیں آ رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین میں سب سے بڑا مسئلہ لوگوں کی رجسٹریشن کا درپیش ہے۔
نوشین حامد نے کہا کہ 50 سال کی عمر تک رجسٹریشن کھولنے کے باوجود لوگ بہت کم رجسٹرڈ ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 20 لاکھ سے کچھ زیادہ لوگ ابھی تک رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ان رجسٹرڈ افراد میں سے ساڑھے 6 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان لاکھوں کی تعداد میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کر رہا ہے۔
Comments are closed.