وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کے لوگ منتظر ہیں کب عمران نااہل ہوں اور وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں۔
شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ڈبّا پیر، ڈبو، عمران خان کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب خان صاحب نااہل ہو اور وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبّا پیر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کر رہے ہیں۔
رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ دو مداریوں کے ہاتھ 3 ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے 3 ججز کے حامی و ترجمان بن گئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔
Comments are closed.