بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

لوگ مجھے مرشد کہتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ انہيں مرشد کہتے ہيں، وہ اپنی اہلیہ کو مرشد نہیں کہنا چاہ رہے تھے ان کا مقصد کچھ اور تھا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ایک کمرے میں چھ مہینے گزار دیے، نہ کوئی شاپنگ، نہ کوئی بیرون ملک کا دورہ، وہ اپنی زندگی گزارتی ہے، جو خاتون بشریٰ بی بی پر بات کرتی ہیں ان کا ذہن ہی وہاں نہيں پہنچ سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ اہلیہ نے جیسی میری مدد کی، ایسی بیوی اللّٰہ کی خاص نعمت ہے۔ اہلیہ جو بھی کرتی ہیں قرآن سنت کے مطابق کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.