مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کسی چیز کی قیمتوں میں کمی ہی نہیں آرہی۔
ان کا کہنا تھا کہ دو پنکھے چلانے والے کو 35 ہزار بل آیا ہے، گیس کا بل آئے گا تو تنخواہ دار طبقہ کہاں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے افسران مفت بجلی کے مزے لے رہے ہیں، سب سے بڑے ڈاکو واپڈا کےافسران ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.