وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں اور ہم سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں مصروف ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن سیلاب متاثرین کی جھونپڑیاں سیلاب میں تباہ ہوئیں، انہیں پکے مکانات اور زمین کی ملکیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی سمیت ہر ضلع میں متحرک ہے، روٹی کپڑا اور مکان کا جو خواب بھٹو صاحب اور بی بی نے دیکھا وہ بلاول نے پورا کردیا ہے۔
Comments are closed.