مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگ ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعا مانگ رہےہیں کہ ہمیں پرانا پاکستان چاہیے۔
اپوزیشن اراکین کے اعزاز میں دیے گئے اپنے عشائیے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ ہمیں شفاف انتخابات چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اسی پر گفتگو ہوئی کہ شفاف الیکشن کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اس حکومت اور وزیراعظم نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی دوائیاں نہیں مل رہیں، نہ ہی بستر مل رہے ہیں، ڈینگی نے برا حال کیا ہوا ہے، لوگ مارے مارے پھر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو دور دور تک اس صورتحال کا احساس تک نہیں، آپ اندازہ کرلیں کہ تبدیلی اس کو کہتے ہیں۔
Comments are closed.