فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کےلیے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاست کو شہداء کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے، عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئے۔ دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔
Comments are closed.