پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کا کہنا ہے کہ لوگوں کے 9 ہزار ارب روپے بینکوں سے باہر پڑے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر اور سونے پر سٹے بازی ہورہی ہے۔
ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں میں حوالے کے ذریعے کرنسی پاکستان بھجوانے کا رجحان بڑھا ہے، درآمدات پر پابندیوں کو بھی قبل از وقت ختم کیا گیا، اس لیے پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھا ہے۔
پی بی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی فصل اچھی ہوئی ہے۔ بھارت کی طرف سے اپنے چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے۔ اسے برآمد کر کے 3 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل نے اسمگلنگ اور حوالے پر قابو پانے کی بھی اپیل کردی۔
Comments are closed.