
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔
دانیال عزیز کی اہلیہ، رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، لوگوں کی دعاؤں سے دانیال عزیز کو نئی زندگی ملی ہے۔
رکنِ قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ میں دانیال عزیز کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ لیگی رہنما دانیال عزیز گزشتہ دنوں حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ن لیگی رہنما کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔
حادثے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments are closed.