برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کی چین کی کوششوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے چین پہنچنے پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جیمز کلیورلی نے کہا کہ میری توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ برطانیہ چین کے درمیان اختلاف کہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایماندارانہ اور مشکلات کے حل پر توجہ کا طرز عمل چین برطانیہ تعلقات میں نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ رابطوں کے ذرائع بنانا برطانیہ چین کے تعلقات کیلئے اہم ہے، بہتر تعلقات کیلئے برطانوی وزیراعظم اور چینی صدر کی براہ راست بات ضروری ہے۔
مہمان رہنما سے ملاقات کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے چین کی پالیسی میں اہم الفاظ بات چیت اور تعاون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے برطانیہ، چین پر ذمہ داریاں ہیں، اہم طاقتوں کے طور پر برطانیہ اور چین پر عالمی امن و استحکام برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک پر عالمی چیلنجز کا جواب دینے، ان پر تعاون کرنے کی ذمہ داری ہے۔ چین، برطانیہ کو میکرو پالیسی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔
وانگ ای نے کہا کہ بطور بڑی عالمی مالیاتی طاقت چین برطانیہ کو عالمی اقتصادی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ باہمی احترام سے چین برطانیہ تعلقات میں غیر ضروری مداخلت اور رکاوٹیں ختم کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ 5 سال میں کسی برطانوی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔
Comments are closed.