پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

لوگوں کو باہر نکلنے کے لیے کال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے: علیمہ خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو باہر نکلنے کے لیے کال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر نکلتے ہیں۔

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین پر ہونے والے ظلم کو دیکھ کر دل دکھتا ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.