پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان لوگوں کو اب پتا چلے گا کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے؟
اقتصادی سروے پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سارا ڈیمز کا پراجیکٹ خطرے میں پڑگیا، اس حکومت کے آنے سے باہر سے قرضے لینا مشکل ہوگیا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے تو آئی ایم ایف کے دباؤ کا سامنا کیا اور ان کے کہنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں، موجودہ حکمران کبھی آئی ایم ایف کا دباؤ نہيں لے سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی لوگوں کو نئے مہینے کے بل آئيں گے تو انہيں مہنگائی کا اصل اندازہ ہوگا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا گيارہ سو روپے کا تھا انہوں نے پندرہ سو روپے کا کردیا۔
Comments are closed.