اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

لوگوں نے سنت ابراہیمی احسن طریقے سے انجام دی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں نے سنت ابراہیمی احسن طریقے سے انجام دی، عید پر بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں سے دور فرائض انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کے ان اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عید قرباں اپنے پیاروں سے دور، فرائض کی انجام دہی میں گزاری اور اپنے شہروں کو تعفن اور گندگی سے پاک رکھا۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے انتظامیہ کی آواز پر لبیک کہا اور تعاون سے یہ سب ممکن بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.