احتساب عدالت نے لوک ورثہ فنڈز میں مبینہ خوردبرد ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد کو عدم پیشی پر 11 نومبر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کے خلاف لوک ورثہ فنڈز میں مبینہ خردبرد ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پراسیکیوٹر سہیل عارف پیش ہوئے۔
انہوں نے ملزمان کے ایڈریس تبدیل ہونے پر گزشتہ نوٹس تعمیل نہ ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔
جج محمد بشیر تفتیشی افسر ملزمان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نئے ایڈریس تلاش کر کے نوٹس کی تعمیل کرائے۔
احتساب عدالت سے روبینہ خالد کو عدم پیشی پر 11 نومبرکو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Comments are closed.