hookup Mansfield Center charlotte hookup bars hookup Wurtsboro NY a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے ہے: پاور ڈویژن

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے۔

ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پیداوار کی صورتِ حال کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ تر نقصان والے فیڈرز پر کی جاتی ہے۔

پاورڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پیز اور تھرمل ذرائع سے 9 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پانی سے 3500 میگا واٹ بجلی حاصل کر رہے ہیں، باقی بجلی نیوکلیئر اور دیگر ذرائع سے مل رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ تک ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں دوپہر اور شام کے اوقات میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں دوپہر اور شام کو بجلی کی طلب 21 ہزار میگا واٹ تک پہنچ رہی ہے، جبکہ دوپہر اور شام کو شارٹ فال 1500 میگا واٹ تک ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.