بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کےالیکٹرک کے دفتر پر شہریوں نے دھاوا بول دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل شہریوں نے دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل شہریوں کو منتشر کرکے صورتحال پر قابو پایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے دفتر پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سرجانی تھانے میں 4 نامزد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب ترجان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ ادارے کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ریلیف مطلوبہ صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادارے نے کسٹمر کیئر سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کیا ہے۔
Comments are closed.