بلوچستان کے ضلع لور الائی کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی میں ہونے والے حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے نائیک شریف شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر قاسم اور ایف سی کے ایک جوان زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.