لودھراں میں دسویں کلاس کے 2 بھائیوں کے مبینہ اغوا کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔
والد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹوں کو کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ گھومنے گئے تھے، مقدمہ کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
لودھراں پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق دونوں بھائیوں کو 11 ستمبر کو اغوا کیا گیا تھا جو 13 ستمبر کو بے ہوشی کی حالت میں گرڈ اسٹیشن کے قریب ملے تھے۔
لودھراں پولیس کے مطابق ورثا نے دونوں بھائیوں کا میڈیکل کرانے کا نہیں کہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.