لودھراں میں پل گوپال کے قریب بس اور ٹریلر کی ٹکر سے 7 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، بس بہاولپور سے لاہور جارہی تھی۔
دوسری جانب بہاولپور میں شدید دھند کے باعث کار نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ احمد پور شرقیہ کے قریب نہڑ والی کے مقام پر پیش آیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.