لودھراں میں اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، ٹانگ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی۔
لودھراں پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد حنیف اشتہاری مجرم ہیبت خان کا تعاقب کر رہا تھا، اڈہ پرمٹ کے قریب ملزم کاٹن فیکٹری میں چھپ گیا۔
ملزم کو پکڑتے ہوئے کانسٹیبل حنیف کا پاؤں پھسل کر کٹر مشین میں آ گیا اور اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا۔
کانسٹیبل حنیف کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں سے بہاول وکٹوریا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.