خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں میدان کے علاقے دارو جبگئی میں پولیس وین پر ریمویٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں 4 ایلیٹ فورس کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
لوئر دیر پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار سرچ آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ ان پر بم سے حملہ کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.