لوئر کوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہے۔
تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کے دونوں پلرز کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔
پل ٹوٹنے کی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمدثاقب کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لیے این ایچ اے کو خط لکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات اور 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.