بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر مشکوک بیگ کے باعث لاک ڈاؤن

لندن کے ہیتھرو ٹرمینل ٹو پر ایک لاوارث مشکوک بیگ کی موجودگی کے باعث ایئر پورٹ کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آپریشن بند کرکے مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 2 سے باہر نکال لیا گیا۔ 

مقامی میڈیا نے مزید بتایا کہ پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 2 پر لاوارث بیگ کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

اس موقع پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 2 پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

پولیس کے مطابق اس دوران کسی مسافر کو ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 2 پر آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.