پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کا مطلب پاکستان کے فیصلے پاکستان سے باہر نہیں ہو سکتے، لندن کے فیصلے عوام کو قبول نہیں ہیں۔
کمالیہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے، پاکستان کے فیصلے نہ امریکا میں ہوں گے نہ لندن میں ہوں گے، اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے فیصلے عوام کو کرنے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ جو بھگوڑا ہے، اس کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ آ جائے، ایک مفرور کو 5 سال کا پاسپورٹ ایشو ہوگیا، یہ کون سا قانون ہے، عام آدمی کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف کو تو قتل کر دیا، ایک ہزار ارشد شریف اور آئیں گے، ہزار سوال پوچھیں گے، رانا ثنا جن پولیس والوں کے پیچھے تم کھڑے ہوتے ہو، ان میں سے 90 فیصد تمہارے خلاف ہیں۔
Comments are closed.