بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن پولیس نے لیور پول کار دھماکا دہشت گردی قرار دے دیا

لندن پولیس نے لیور پول میں کار دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

میڈیا نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ مسافر ٹیکسی میں دھماکا خیز مواد لایا تھا،جو لیورپول ویمنز ہاسپٹل کے استقبالیہ کے قریب پھٹ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کے دوران ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے یوں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 گھروں کی تلاشی کے دوران ایک مقام سے اہم اشیا برآمد کی گئیں، پولیس کا ماننا ہے کہ واقعے کے محرکات ابھی واضح نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسپتال کے باہر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.