بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن میں راحت فتح علی خان کی بیٹے کے ہمراہ پرفارمنس

استاد راحت فتح علی خان نے لندن میں پہلی بار اپنے بیٹے شازمان علی خان کے ہمراہ پرفارم کیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے لندن میں اپنے ایک کنسرٹ میں پہلی بار اپنے بیٹے  شازمان علی خان کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے استاد راحت فتح علی خان کی بیٹے کے ہمراہ گنگاتے ہوئے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

موسیقی کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.