بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن میں بیٹھے شخص نے کراچی کے لوگوں کو مروایا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لندن میں بیٹھے ایک شخص نے کراچی کے لوگوں کو مروایا، کیا برطانیہ لندن میں ڈرون حملہ کرنےکی اجازت دے گا؟

 جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگوں کے ضمیر خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی، 30 سال سے زرداری اور شریف خاندان ملک کو لوٹ رہے ہیں، ڈیزل ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ ایم این اے عبد المجید نیازی سے رقم واپسی کے مطالبے پر مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی پاکستان کی بہتری کے لیے تبدیلی نہیں لائے تھے، امریکی پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنا چاہتے تھے، امریکیوں نے ڈرون حملے کیے لیکن زرداری، نواز کے منہ سے مذمت کا ایک لفظ نہیں نکلا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف قوم 75 سال سے محنت کر رہی ہے، چوری تم، تمہارا بھائی، بچے اور زرداری کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.