بھارتی ہائی کمیشن لندن پر احتجاج کی قیادت کرنے والے سکھ رہنما اوتار سنگھ انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اوتار سنگھ کی موت کی اصل وجہ ابھی نہیں معلوم ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اوتار سنگھ کو خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
لندن سے بھارتی میڈیا کے مطابق اوتار سنگھ کا برمنگھم کے اسپتال میں علاج ہو رہا تھا۔
لندن سے ایک سکھ رہنما کا کہنا ہے کہ کینسر سےکوئی فوری اور اچانک نہیں مرتا، اوتار کو سلو پوائزن دیا گیا ہے۔
اوتار سنگھ کو بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتارنے کے الزام پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
Comments are closed.