برطانوی دارالحکومت لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان مظاہرین نے اس موقع پر ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدوکوب کیا اور ہنگامہ آرائی بھی کی۔
افغان مظاہرین نے واقعے کی کوریج کرنے کے لیے آنے والے جیو نیوز کے رپورٹر اور کیمرامین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ریکارڈنگ کا سامان توڑ دیا۔
برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔
Comments are closed.