اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

لندن میراتھون، کینیا کے کیلون کیپٹم کے نام، ریس میں جیو نیوز کے اینکر محمد جنید بھی شامل

چھبیس اعشاریہ دو میل طویل لندن میراتھون، کینیا کے کیلون کیپٹم نے اپنے نام کرلی۔ میراتھون کے 45 ہزار سے زائد شرکاء میں بوسٹن میراتھون کے بعد لندن پہنچنے والے جیو نیوز کے اینکر محمد جنید بھی شامل رہے۔

میراتھون میں شامل ہر ایتھلیٹ کسی نہ کسی چیرٹی کےلیے رقم جمع کرنے کے مقصد سے دوڑا، ویمن ریس نیدر لینڈز کی سیفان حسن کے نام رہی۔

لندن میراتھون میں 45 ہزار سے زائد شرکا نے حصہ لیا، دوڑ میں شامل ہر ایتھلیٹ کا مقصد چیرٹی کےلیے رقم جمع کرنا تھا۔ 

ریس کے شرکاء گرینچ، کینیری وارف، ٹاوربرج اور ٹریفالگر اسکوائر سے ہوتے ہوئے بکنگھم پیلس کے سامنے مال پر پہنچے۔ 26 اعشاریہ 2 میل کا فاصلہ سب سے پہلے کینیا کے کیلون کیپٹم نے طے کیا۔

انہوں نے دو گھنٹے ایک منٹ اور 25 سکینڈز میں ٹائٹل اپنے نام کیا، صرف یہی نہیں بلکہ یہ میراتھون کا دوسرا کم ترین وقت بھی ہے۔ کینیا ہی کے جیفری تین منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

ویمنز کی ریس میں نیدرلینڈز کی سیفان حسن سب سے آگے رہیں۔ انہوں نے فاصلہ دو گھنٹے اٹھارہ منٹ 33 سیکنڈز میں طے کیا۔ اتھوپیا کی ایتھلیٹ ایلیمو نے صرف پانچ سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.