ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

لندن : فلسطینیوں کیلئے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مظاہرہ

برطانوی دارالحکومت لندن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں بھی فلسطینیوں سے  اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے،  سیکڑوں لوگوں نے بریڈ فورڈ سٹی ہال کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے عالمی برادری و اقوام متحدہ سے جنگ بندی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے دوران پولیس بھی مظاہرین کی نقل و حرکت کی ریکارڈنگ کرتی رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.