لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کے دوران طالبہ نے مغربی میڈیا کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، لندن میں ہونے والے ایک مظاہرے میں طالبہ نے جنگ کے دوران مغربی میڈیا کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
طالبہ نے کہا کہ میڈیا اس طرح رپورٹنگ کر رہا ہے جیسے یہ اسرائیل حماس کی جنگ ہے، جیسے سرحد کے دونوں اطراف سے برابر حملے ہو رہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے، یہ جنگ نہیں تنازع نہیں، یہ نسل کشی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے 30 ویں روز بھی جاری رہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کے شہداء میں 4 ہزار 800 بچے شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں 7 اکتوبر سے جاری ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2100 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.